Wednesday, November 9, 2016

Political History of Birote

MOHAMMAD 

SHAFI QURESHI

by
MOHAMMED OBAIDULLAH ALVI
******************************
کھنی بگلہ، یونین کونسل بیروٹ، سرکل بکوٹ سے تعلق رکھنے والے، بیروٹ کے رکن ضلع کوندسل خالد عباس عباسی کے پڑوسی، سرکل بکوٹ کے پہلے ٹرانسپورٹر اور ٹھیکیدار راجہ محمد امین خان مرحوم کے صاحبزادے، معروف سماجی شخصیت ٹھیکیدار عبدالمجید عباسی کے سوتیلے بھائی اور بھارتی صوبوں مدھیا پردیش، یو پی اور بہار کے تین بار گورنر رہنے والے محمد شفیع قریشی نئی دہلی میں انتقال کر گئے ہیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں اپنے آبائی علاقے انت ناگ اسلام آباد میں سپرد خاک کیا گیا، ان کی عمر 86 برس تھی ۔۔۔۔ انہوں نے اپنے لواحقین میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں ۔۔۔۔ ان کا تعلق بیروٹ کے ڈھونڈ عباسی نوائیسال خاندان سے تھا اور وہ قدیم تاریخ ہند سے عشق کی حد تک پیار کرتے اور اسے کھوجتے رہتے تھے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔۔۔۔آخری بار عبدالمجید عباسی کے جنازہ میں شرکت کیلئے بیروٹ، پاکستان آئے تھے۔ 
محمد شفیع قریشی راجہ محمد امین خان کی انت ناگ اسلام آباد، مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی دوسری اہلیہ کے بطن سے تھے اور اپنے قریشی ننھیال کی وجہ سے وہ عباسی کے بجائے قریشی کہلواتے تھے ۔۔۔۔۔ انہوں نے اپنی ساری تعلیم علی گڑھ اسلامی یونیورسٹی سے حاصل کی تھی اور وکیل کا پیشہ اختیار کیا تھا، وہ ایک بار بھارت کے وفاقی وزیر ریلوے بھی رہے، مدھیا پردیش کے 24 جون 1993 سے 1998 تک گورنر رہے، بھارتی ہندی اخبار روزنامہ پتریکا دہلی کا کہنا ہے کہ جناب محمد شفیع قریشی کا ریل وزیر کا دور آج بھی یاد کیا جاتا ہے ۔۔۔۔ ان کی مدت کے دوران جموں توی ریلوے سٹیشن پر پہلی ٹرین سروس شروع ہوئی تھی. دو بار لوک سبھا (بھارتی قومی اسمبلی) کے رکن رہنے کے بعد شفیع قریشی مدھیا پردیش اور بہار کے گورنر بھی رہ چکے ہیں. مدھیہ پردیش میں قریشی کا دور حکومت 24 جون 1993 سے 21 اپریل 1998 تک رہا ۔۔۔۔۔ بھارتی انگریزی اخبار دی ہندو نے انہیں جموں و کشمیر کا ایک خیر خواہ رہنما قرار دیا ہے ۔۔۔۔۔ مقبوضہ کشمیر کے اخبار سکوپ نیوز کے مطابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شفیع قریشی نے اپنے طویل سیاسی کیرئیر میں متعدد آئینی، سیاسی اور انتظامی عہدوں پر کام کیا اور بھارت میں اپنے تجربات سے کئی شعبوں میں اضافے کئے ۔۔۔۔۔ اخبار کے مطابق غلام نبی آزاد نے ان الفاظ میں شفیع قریشی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے: Leader of Opposition in Raja Sabha and former Union Minister Ghulam Nabi Azad has expressed his grief and sorrow on the sad demise of veteran party leader Mohd Shafi Qureshi. Mr Azad described him as torch bearer of Congress ideology and secular Parliamentarian. Azad said Mr Qureshi was public friendly and upright gentleman